راولپنڈی سے مردہ جانوروں کا 37 من گوشت برآمد 2 ملزمان گرفتار

محکمہ لائیو اسٹاک نے گوشت پر کیمیکل چھڑک کر اسے تلف کردیا۔

ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت گوجرانوالہ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ فوٹو: فائل

محکمہ لائیو اسٹاک نے تھانہ نصیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا 37 من گوشت برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا 37 من گوشت گوجرانوالہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے گوشت پر کیمیکل چھڑک کر اسے تلف کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حافظ آباد سے بھی مردہ جانوروں کا گوشت فروخت نے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے 20 من گوشت برآمد کیا گیا تھا۔
Load Next Story