نائجیریا کی فوج کا بوکو حرام کی قید سے 178 مغویوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ

بازیاب کرائے گئے مغویوں میں 101 بچے اور 67 خواتین شامل ہیں، نائجیرین فوج


ویب ڈیسک August 03, 2015
بوکو حرام کے کئی کمانڈروں کو حراست لینے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل 

نائجیریا کی فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔

نائجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی شمالی ریاست بورنو میں کارروائی کرتے ہوئے بوکو حرام کی قید سے 178 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے، بازیاب کرائے گئے مغویوں میں 101 بچے اور 67 خواتین شامل ہیں۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بازیاب کرائے گئے مغویوں میں گزشتہ برس اسکول سے اغوا ہونے والی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن کے دوران بوکو حرام کے کمانڈر کو حراست میں لینے اور کئی علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اپنی مرضی کا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے کئی برس سے مسلح کارروائیاں کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں