وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ملکی اندرونی اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیرخزانہ اسحاق ڈاراورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختربھی موجود تھے۔
NEW DELHI:
وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سرحدی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جب کہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ ملک کی اندرونی اور سرحدی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس سے قبل آرمی چیف نے انسداد منشیات کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی اے این ایف نے جنرل راحیل شریف کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہورہی ہے جس سے نمٹنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے 15-2014 میں ریکارڈ منشیات پکڑنے پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x308ddd_raheel-nawaz-shareef_news