ایئرپورٹ حملہ کیس میں استغاثہ کے گواہ 10 اگست کو طلب

سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی انور نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا


ویب ڈیسک August 03, 2015
ایئر پورٹ حملہ کیس میں 3 ملزمان آصف ظہیر،ندیم اور سرمد صدیقی گرفتار ہیں، فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں مزید گواہوں طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل کراچی میں ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی انور نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ایئرپورٹ پر حملےمیں ہلاک 35 افراد کی لاشوں کامعائنہ کیا، جن میں سے 10 لاشیں دہشت گردوں جبکہ 25 اےایس ایف کے جوانوں کی تھیں، کچھ افراد کی اموات جلنےسے جبکہ کچھ کی فائرنگ سے ہوئی۔ عدالت نے اے ایس آئی انور کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایئر پورٹ حملہ کیس میں 3 ملزمان آصف ظہیر،ندیم اور سرمد صدیقی گرفتار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں