آرمی چیف کو حکومت فوج اور پوری قوم کا مکمل اعتماد حاصل ہے چوہدری نثار

ہم حالت جنگ میں ہیں اور فوج کے خلاف بیانات دینا ملک کے لیے نقصان دہ ہے، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک August 03, 2015
پاکستانی فوج واحد فوج ہے جس نے گوریلا جنگ میں کامیابی حاصل کی،چوہدری نثار۔ فوٹو: اے پی پی

KARACHI: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری ی نثارعلی نے كہا ہے كہ موجودہ آرمی چیف كوحكومت ،فوج اور پوری قوم كا مكمل اعتماد حاصل ہے اور ایساممكن نہیں ہے كہ چند افسران مل كرآرمی چیف كوبدل دیں۔

https://img.express.pk/media/images/q9/q9.webp

اسلام آباد میں نادراہیڈ كورٹرزمیں قومی شناختی كارڈ كی تجدید كے لیے آن لائن درخواست فارم سسٹم كا افتتاح كرنے كے بعد میڈیا سے بات كرتے ہوئے چوہدری نثار نے كہا كہ پاكستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، ہمیں اپنی فوج كے ساتھ كھڑا ہوناچاہیے جب کہ موجودہ حالات میں فوج یا آرمی چیف كے خلاف بے بنیاد خبریں اڑانے سے قبل میڈیا كواحتیاط كرنا چاہیئے۔

https://img.express.pk/media/images/q13/q13.webp

https://img.express.pk/media/images/zarb/zarb.webp

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایسی كوئی خبر درست نہیں کہ چند افسران سے مل كر آرمی چیف كو ہٹادیں، موجودہ آرمی چیف پرحكومت عوام اور فوج كو مكمل اعتماد ہے اورپوری قوم پاک فوج اوراس كے سربراہ كی پشت پركھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج كی صلاحیتوں كی پوری دنیا تعریف كرتی ہے كہ پاک فوج دنیا كی منظم اوربہترین فورس ہے اور پاكستان دنیا كا واحد ملک ہے جس كی فوج نے گوریلاوار میں كامیابی حاصل كی، ہماری فوج فائٹنگ فورس ہے اورملكی دفاع كی ضامن ہے، ہماری فوج نے دہشت گردوں كے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اپنی جانیں دے كر قوم كے خوش حال مستقبل كے لیے دہشت گردوں كامقابلہ كیا۔

https://img.express.pk/media/images/q23/q23.webp

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج كے خلاف بیانات دینے والے ملک دشمن ایجنڈے پرعمل پیراہیں، ہم قوم كے ساتھ مل کر اندورونی بیرونی دشمنوں كے مذموم عزائم كو نا كام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا حكومت كی خواہش ہے نادرا ایک صاف اورشفاف ادارہ بنے اوركوشش ہے كہ اس میں كوئی كام چور آدمی نہ ہو، حكومت عوام كوقومی شناختی كارڈ كے حصول كے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم كرنے كے لیے كوشاں ہے، قومی شناختی كارڈ كی تجدید كے لیے آن لائن فارم سے عوام كوسہولت ملے گی اورلوگوں كو لائن میں كھڑے ہونے كی تكلیف برداشت نہیں كرنا پڑے گی، حكومت نادرا اور پاسپورٹ میں ٹریكنگ سسٹم متعارف كروانے جارہی ہے، عوام گھر بیٹھے شناختی كارڈ اور پاسپورٹ سے متعلق میسج كے ذریعے معلومات حاصل كرسكیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q33/q33.webp

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شناختی كارڈ بنوانے والے كو بائیو میٹرک كروانا ہوگا کیونکہ اس سے قبل ماضی میں ہزاروں كے حساب سے غیرملكیوں كو جعلی شناختی كارڈ جاری كئے گئے اور ہم نے 2 سال میں 92 ہزار جعلی شناختی كارڈ بلاک كئے، ہم نے نادرا كوماضی كی طرح بیت المال اور ہار خریدنے كے لیے استعمال نہیں كیا، پیپلزپارٹی كے آخری دور میں نادرا خسارے میں تھا، ہمارے دور میں نادرا کو 5 ارب روپے کا فائدہ ہوا اور آج نادرا وہی ادارہ ہے جس پر پاكستان فخر كرسكتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں