ہدایتکار انیس بزمی کا فلم ’’نو انٹری‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

فلم کے سیکوئل میں سپر اسٹار سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان مرکزی کردار ادا کریں گے


ویب ڈیسک August 03, 2015
فلم ’’نو انٹری‘‘ میں سلمان خان ،اداکار انیل کپور، فردین خان، اداکارہ بپاشاباسو اور لارا دتہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، فوٹو:فائل

LOS ANGELES: بالی ووڈ کے نامور فلمساز انیس بزمی نے 2005 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ''نو انٹری'' کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2005 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ''نو انٹری'' میں سپر اسٹار سلمان خان ، اداکار انیل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیا جسے شائقین نے بے حد سراہا جب کہ کامیڈی فلم نے باکس آفس پر بھی ریکارڈ بزنس کیا تاہم فلم ڈائریکٹر نے فلم کے سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فلمساز انیس بزمی کا کہنا تھا کہ وہ فلم کا سیکوئل بنانے کے لیے تیار ہیں تاہم سلمان خان کی مصروفیات کے باعث اس میں تاخیر ہے اور ان کی فراغت کے ساتھ ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے سیکوئل کی کہانی بھی کامیڈی پر مبنی ہے جب کہ فلم میں تینوں اداکار ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے فلم ''نو انٹری'' میں سلمان خان ،اداکار انیل کپور، فردین خان، اداکارہ بپاشاباسو، لارا دتہ اور ایشا دیول نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں