سونا کشی سنہا انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن کا کردارنبھانے کے لیے بے تاب

سوناکشی سنہا فلم میں ’’داؤد ابراہیم‘‘ کی بہن حسینہ کا کردار نبھائیں گی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم’’اکیرا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فوٹو: فائل

LOS ANGELES:
بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا انڈر ورلڈ ڈان ''داؤد ابراہیم'' کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی بہن حسینہ کا کردار نبھائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم''شوٹ آؤٹ آف لکھنڈ والا'' کے ہدایتکار اپوروا لکھیا بھارتی انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی زندگی پر فلم بنائیں گے جب کہ فلم میں مرکزی کردار کے لیے فل الحال کسی اداکار کو فائنل نہیں کیا گیا تاہم انڈو ولڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کا کردار بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ادا کریں گی۔


اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ فلم میں حسینہ کا کردار نبھانے کے لیے پرجوش ہوں جب کہ فلم کا اسکرپٹ بہت بہترین ہے جس کی وجہ سے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے بے تاب ہوں۔



واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم''اکیرا'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story