عیدالاضحی پر جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے آئی جی

سیکیورٹی اقدامات کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ


Staff Reporter October 18, 2012
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا کہ حساس علاقوں میں قائم مذکورہ مقامات پرعید کی نماز سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے سے سوئپنگ اور کلیئرنس کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: آئی جی سندھ فیاض لغاری نے پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ عیدالاضحی کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترجیحی بنیادوں پر فوری مرتب کر کے پیش کیا جائے۔

سیکیورٹی اقدامات کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ، عیدالاضحی کے موقع پر مساجد ، امام بارگاہوں ، عیدگاہوں اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کیلیے انٹیلی جنس اداروں کے اشتراک سے انتہائی ٹھوس اور موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے ، حساس علاقوں میں قائم مذکورہ مقامات پر عید کی نماز سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے سے سوئپنگ اور کلیئرنس کیلیے اقدامات کیے جائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں