ڈی جی نیب سندھ کاچیف سیکریٹری وآئی جی سے ملنے سے انکار

سندھ کے دونوں افسروں کے خلاف نیب کرپشن کے الزامات پرتحقیقات کی منظوری دے چکا


ضیا تنولی August 04, 2015
سندھ کے دونوں افسروں کے خلاف نیب کرپشن کے الزامات پرتحقیقات کی منظوری دے چکا فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ڈائریکٹرجنرل نیب سندھ کرنل(ر) نعیم سراج نے سندھ کے چیف سیکریٹری محمدصدیق میمن اورانسپکٹر جنرل پولیس غلام حیدرجمالی سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کردیا۔ نیب کی طرف سے دونوں افسران کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پرتحقیقات کی منظوری دی جاچکی ہے۔

ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کوحاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نیب سندھ کی جانب سے بدعنوانی کے الزامات کے تحت تحقیقات کی زدمیں آنے والے چیف سیکریٹری سندھ محمدصدیق میمن اورآئی جی پولیس غلام حیدرجمالی نے ڈی جی نیب سندھ سے ملاقات کی کوشش کی تاہم ڈی جی نیب نے ملاقات سے صاف انکارکرتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ انویسٹی گیشن آفیسرسے ملاقات کر یں اورکسی بھی معاملے کے حوالے سے انھیں آگاہ کریں۔

بتایاگیا ہے کہ کرنل(ر) نعیم سراج اپنے اصول اورایمانداری کے باعث اچھی شہرت کے حامل افسرہیں اوراسی بناپر چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان نے انھیں سندھ میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک سونپاہے۔

واضح ر ہے کہ نیب نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سندھ پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی جس میں آئی جی سندھ کانام بھی شامل تھا جبکہ بیوروکریسی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات میں سندھ کے چیف سیکریٹری محمدصدیق میمن کانام شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں