سپریم کورٹ کا4 قیدیوں کی سزائے موت روکنے کاحکم

عتیق الرحمن،اظہرشبیراورشبیرحسین کی کوٹ لکھپت جیل لاہورجبکہ کریم نوازخان کی سینٹرل جیل میانوالی میں5اگست کوپھانسی طےتھی


Numainda Express August 04, 2015
عتیق الرحمن،اظہرشبیراورشبیرحسین کی کوٹ لکھپت جیل لاہورجبکہ کریم نوازخان کی سینٹرل جیل میانوالی میں5اگست کوپھانسی طےتھی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے 4 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا۔

عتیق الرحمن، اظہر شبیر اور شبیر حسین کی کوٹ لکھپت جیل لاہور جبکہ کریم نواز خان کی سینٹرل جیل میانوالی میں5اگست کو پھانسی طے تھی، پہلے3 افراد کو اچھرہ لاہورکی حدود میں اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت ہوئی تھی جبکہ کریم نوازکو3 افرادکے قتل میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

سپریم کورٹ میں ان مجرموں کی سزا میں کمی کیلیے دائر درخواستوں کی سماعت پیرکوجسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے کی۔کریم نوازکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقتولین کے ورثا کے ساتھ ان کے موکل کی صلح ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں