بلوچستان کے ضلع نوشکی میں حساس اداروں کی کارروائی میں 2 شرپسند ہلاک

فورسز سے مقابلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شرپسند فورسز اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔


ویب ڈیسک August 04, 2015
شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا جس میں خودکار ہتھیار اورہینڈ گرنیڈ ز بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: ایف سی اورحساس اداروں نے نوشکی کے علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 شرپسند ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایف سی اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی میں شرپسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کی گئی جب کہ سیکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 شر پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک کیے جانے والے شرپسند فورسز اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جب کہ شرپسندوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار اورہینڈ گرنیڈزبھی برآمد کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔