بھارت میں خستہ حال 3 منزلہ عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک

عمارت کوخطرناک قراردیاجاچکا تھا تاہم اس کے رہائشی عمارت خالی کرنے کو تیار نہیں تھے، پولیس


ویب ڈیسک August 04, 2015
عمارت کوخطرناک قراردیاجاچکا تھا تاہم اس کے رہائشی عمارت خالی کرنے کو تیار نہیں تھے، پولیس۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ممبئی سے ملحقہ شہر تھانے میں واقع تین منزلہ عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہرتھانے کے علاقے نوپاڑہ میں 50 سال پرانی خستہ حالت 3 منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں جنہیں تاحال نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں۔ پولیس نے 11 افراد کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کو مخدوش قراردیا جاچکا تھا جس کے باوجود رہائشی عمارت خالی کرنے پر تیار نہیں تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ دارالحکومت دہلی کے گنجان آباد علاقے وشنو گارڈن میں ایک 4 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے گذشتہ ہفتے ٹھاکرلی علاقے میں بھی ایک عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔