پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیاء کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا شہبازشریف

بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جارہا ہے جس کی تکمیل سے لا تعداد مریض مستفید ہوں گے، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک August 04, 2015
بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جارہا ہے جس کی تکمیل سے لا تعداد مریض مستفید ہوں گے، وزیراعلی پنجاب۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیا کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ صحت عامہ کی سہولتوں میں ایک شاندار اضافہ ہوگا جس کی مدد سے گردے اورجگر کے مریضوں کو ایک چھت تلے جدید ترین سہولتیں میسر آئیں گی اورانسٹی ٹیوٹ میں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیاء کا ادارہ سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا جس کا ابتدائی ماسٹرپلان تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے اس بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جارہا ہے جس کی تکمیل سے لا تعداد مریض مستفید ہوں گے جب کہ انہوں نے ہدایت کی کہ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عمارت کی تعمیر کے کام میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے اور دن رات کام کرتے ہوئے اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔