کراچی میں وائٹ کرولا گینگ کے 2 مجرموں کو4545 سال قید کی سزا

ڈیفنس میں کارروائیاں کرنے والے 2 افراد پر مشتمل گینگ ڈکیتی اور زیادتی کے 37 مقدمات میں ملوث تھا۔


ویب ڈیسک August 04, 2015
ڈیفنس میں کارروائیاں کرنے والے 2 افراد پر مشتمل گینگ ڈکیتی اور زیادتی کے 37 مقمات میں ملوث تھا۔ فوٹو: فائل

WAH: مقامی عدالت نے ڈکیتی اور زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بدنام زمانہ وائٹ کرولا گینگ کے 2 مجرموں کو 45،45 سال قید کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ڈیفنس میں کارروائیاں کرنے والے 2 افراد پر مشتمل کرولا گینگ کے مجرموں کو ڈکیتی اور زیادتی کے 37 مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر45،45 سال قید کی سزا سنا دی، مجرم محمد علی ہاجانی اور عمیر ڈیفنس میں لوگوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹا کرتے تھے جب کہ انہوں نے کئی خواتین کو اس طرح اپنی ہوس کا نشانہ بھی بنایا جب کہ دونوں مجرم علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ گینگ میں شامل ایک مجرم محمد علی ہاجانی سابق ای ڈی او ایجوکیشن کا بیٹا ہے۔

واضح رہے کہ مجرمان کے خلاف 2008 میں گزری تھانےمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ انہیں اسی سال گرفتاربھی کرلیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔