سانحہ یوحنا آباد میں گرفتار5 دہشت گردوں کو را کی مدد حاصل تھی وزیرداخلہ پنجاب

یوحنا آباد میں دھماکوں کا مقصد مسلمانوں اور مسیحی برادری کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا تھا، شجاع خانزادہ


ویب ڈیسک August 04, 2015
یوحنا آباد میں دھماکوں کا مقصد مسلمانوں اور مسیحی برادری کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا تھا، شجاع خانزادہ. فوٹو:فائل

لاہور: وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد میں ملوث 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں افغانستان کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی مدد حاصل تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ یوحنا آباد میں چرچ پر حملوں کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور 3 اب بھی مفرور ہیں جب کہ گرفتار دہشت گردوں میں قاری الیاس، خالد اور تاج علی شامل ہیں جنہیں افغانستان کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی مدد حاصل تھی تاہم ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ دفترخارجہ سطح پراٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوحنا آباد میں دھماکوں کا مقصد مسلمانوں اور مسیحی برادری کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا تھا جب کہ دہشت گردوں کا اگلا ہدف کراچی تھا۔

پریس کانفرنس کے درمیان کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے یوحنا آباد چرچ دھماکوں کے سہولت کاروں کی وڈیوز بھی دکھائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی کراچی میں ہوتے ہیں توکبھی افغانستان چلے جاتے ہیں تاہم دہشت گردی کے متعدد نیٹ ورک ختم کردیئے گئے ہیں اور تحریک طالبان کے ٹوٹنے سے اس کے کئی دھڑے بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔