بھارتی خاتون نے بلاول بھٹو کو راکھی بھیج دی

معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کے لئے بلاول کی کوششیں قابل ستائش ہیں، بھارتی خاتون حنا لتا


ویب ڈیسک August 04, 2015
بلاول کی پاک بھارت عوام کوقریب لانے کی کوششوں کوسراہتے ہیں،پیغام:حنا لتا

بھارتی خاتون حنا لتا نے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کوراکھی بھیج دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والی خاتون حنا لتا نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کو بلاول ہاؤس میں راکھی بھیجی ہے، راکھی کے ساتھ خاتون نے پیغام میں کہا ہے کہ بلاول کی پاک بھارت عوام کوقریب لانے کی کوششوں کوسراہتے ہیں، معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے کے لئے بلاول کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

واضح ر ہے کہ ہندودھرم میں راکھی بہنیں بھائیوں کو کلائی میں پہناتی ہیں اور بھائیوں کی حفاظت کی دعا کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔