چوہدری نثارسے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات الطاف حسین کی اشتعال انگیزتقریرپرتبادلہ خیال

ملاقات میں الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو بھیجے جانے والے قانونی ریفرنس اورعمران فاروق قتل کیس بھی زیرغور آیا


ویب ڈیسک August 04, 2015
پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات مثالی ہیں جنہیں مزید وسعت اور تقویت دی جائے گی، چوہدری نثار. فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت الطاف حسین کے خلاف ریفرنس اور ڈاکٹرعمران فاروق کیس پر بھی تبادلہ کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چوہدری نثاراورفلپ بارٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات کے دوران چوہدری نثارنے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی اداروں کے بارے میں نازیبازبان استعمال کرنے کا بھی ذکر کیا، اسی طرح ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف برطانوی حکومت کو بھیجے جانے والے قانونی ریفرنس اورڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس بھی زیرغور آیا۔

اس موقع پرچوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات مثالی ہیں جنہیں مزید وسعت اور تقویت دی جائے گی جب کہ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ فلاح و بہبود کی حکومت پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔