ملک دشمن عناصر کراچی آپریشن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ترجمان رینجرز

شرپسند عناصر سیاسی جماعتوں کی آڑ میں عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک August 04, 2015
عوام اور میڈیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف افواہوں کی تصدیق رینجرز سے کریں، ترجمان ،فوٹو:فائل

KARACHI: ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر سیاسی جماعتوں کی آڑ میں کراچی آپریشن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ملک دشمن عناصر مختلف شخصیات کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ شرپسند عناصر سیاسی جماعتوں کی آڑ میں کراچی آپریشن کے خلاف سازشوں میں بھی مصروف ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر امن سے گھبرا کر ایسی حرکتیں کررہے ہیں جو کراچی کے امن اور عوام کے خلاف ایک منصوبہ ہے تاہم رینجرز اور سندھ بھر کےعوام ایسی تمام سازشوں کو ناکام بناچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام آئندہ بھی شرپسند عناصر کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے جب کہ عوام اور میڈیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف افواہوں کی تصدیق رینجرز سے کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔