کارکنوں کی بہتری کیلیے 10 کروڑمختص کردیے ڈائریکٹر سیسی

رقم سے اسپتال،ڈسپنسریزاورمیڈیکل سینٹرزکیلیے اراضی خریدی جائے گی، نشاط زیدی


Business Reporter October 18, 2012
صنعتکار سیسی کی خدمات کا احساس کریں، کاٹی میں سیمینار، زبیر چھایا و دیگر کا خطاب. فوٹو فائل

KARACHI: سندھ میں صنعتی کارکنوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلیے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) نے مالی سال 2012-13 کے صوبائی بجٹ میں 10 کروڑروپے مختص کیے ہیں۔

یہ بات سیسی کے ڈائریکٹر نشاط زیدی نے کاٹی کے تحت سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔ انھوں نے بتایاکہ کراچی واندرون سندھ میں اسپتال، ڈسپنسریوں اور میڈیکل سینٹرزکے قیام کیلیے اراضیوں کی خریداری کیلیے10کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں۔ کوٹری میں200 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال کے پہلے مرحلے کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ کراچی میںسائٹ صنعتی علاقے سے متصل ایک ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آئی سی لانڈھی سرکل میں ڈسپنسری اور پولی کلینک، سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی کے ایڈمن بلاک لیبر روم کی توسیع اورکلثوم بائی ولیکااسپتال میں ہنگامی طبی امدادکے مرکز کاقیام بھی اسی دوران ہوگا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے آل کراچی انڈسٹریل الائنس کی جانب سے صنعت وتجارتی شعبے سے وابسہ افرادی قوت کی فلاح کے حوالے سے سرگرمیوںکو سراہتے ہوئے مزدوروں اور کاریگروں پر زور دیاکہ وہ سیسی کی فراہم کردہ سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انھوں نے مزدوروں اور سیسی کے درمیان مضبوط رابطے پر بھی زوردیا۔

قبل ازیں چیئرمین کاٹی زبیرچھایانے صنعتی کارکنان کو سیسی کی سہولیات سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہاکہ صنعتکار عمومی طور پر سیسی کے کنٹری بیوشن کوبوجھ سمجھتے ہیں لیکن ان خدمات کااحساس بھی کرناچاہیے جوسیسی فراہم کررہی ہے۔ کاٹی کی سیسی کمیٹی کے چیئرمین امجد اللہ خان نے صنعتکاروں پر زوردیاکہ وہ سیسی اور ای او بی آئی جیسے اداروں سے خوفزدہ نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں