سندھ رینجرز کا ایم کیوایم سے 187 جرائم پیشہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ

رینجرز نے ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو خط لکھ کر ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے


ویب ڈیسک August 04, 2015
ملزمان نے 90 کے آپریشن میں شریک پولیس افسران کو قتل کیا، خط کا متن، فوٹو:فائل

سندھ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کو خط لکھا گیا ہے جس میں 187 جرائم پیشہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کے لیفٹیننٹ کرنل حسن اختر کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو خط بھیجا گیا ہے جو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پتے پر ارسال کیا گیا ہے جب کہ خط میں ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے 187 جرائم پیشہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



رینجرز کے خط میں کہا گیا ہےکہ مطلوبہ افرا د کا تعلق ایم کیوایم کے عسکری ونگ سے ہے اور ان پر مختلف پولیس افسران کے قتل کا الزام ہے، ملزمان نے 90 کے آپریشن میں شریک پولیس افسران کو قتل کیا اور ملزمان مختلف مقدمات میں بھی نامزد ہیں۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان افراد میں مبینہ ٹارگٹ کلرز کی تفصیلات بھی منسلک ہیں جب کہ خط میں پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزمان کے نام اور تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔ رینجرز کی جانب سے بھیجے گئے خط کی کاپی وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔