پلوامہ سڑکوں پر تلاشی کے خلاف کشمیریوں کا مظاہرہ

جھڑپوں میں متعدد زخمی، تلاشی کا مقصد شہریوں کو خوف میں مبتلا رکھنا ہے، مظاہرین

جھڑپوں میں متعدد زخمی، تلاشی کا مقصد شہریوں کو خوف میں مبتلا رکھنا ہے، مظاہرین۔ فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں کی طرف سے سڑک کے کنارے کشمیریوں کی تلاشی کے خلاف پلوامہ کے عوام سڑکوں پر آ گئے،


پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر تلاشی کا مقصد لوگوںکو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا ہے۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوپور کی عدالت نے بھارتی فوج کو مژھل جعلی مقابلہ میں ملوث اپنے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کی عدالت نے اپنے حکم میں فوج سے کہا ہے کہ وہ ملوث فوجیوں کے خلاف سول عدالت میں مقدمہ چلائے یا پھر ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کرے۔
Load Next Story