بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 ٹرینیں دریا میں گرنے سے 31 افراد ہلاک 25 زخمی

شدید بارشوں کی وجہ سے پل نیچے بیٹھ گیا جس کےباعث مخالف سمت سےآنے والی ٹرینیں پٹری دریا میں گرگئیں، ترجمان بھارتی ریلوے


ویب ڈیسک August 05, 2015
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: بی بی سی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 مسافر ٹرینیں پٹری سے اتر کر دریا میں گرنے سے 31 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیانی ایکسپریس ممبئی سے بنارس جا رہی تھی جب کہ جنتا ایکسپریس جبل پور سے ممبئی جا رہی تھی کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ہارڈا کے مقام پل سے گزرتے ہوئے دونوں ٹرینیں کچھ ہی منٹ کے وقفے سے پٹری سے اتر دریائے مچھک میں گرنے سے 31 افراد ہلاک اور 25 زائد زخمی ہو گئے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے 300 کے قریب مسافروں کو بچایا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بھارتی ریلوے کے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے پل نیچے بیٹھ گیا جس کے باعث مخالف سمت سے آنے والی ٹرینیں پٹری سے اتر کر دریا میں گر گئیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں