غنڈاگردی اوربدمعاشی غیرپارلیمانی اوردہشتگردی پارلیمانی لفظ فضل الرحمان اوراسپیکرمیں مکالمہ

اسپیکر نےغنڈاگردی کا لفظ حذف کیا تومولانا فضل الرحمان نے بدمعاشی کہااس پربھی تحفظات کااظہارہواتودہشتگردی کا لفظ کہا


ویب ڈیسک August 05, 2015
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف والے اپنے استعفوں سے متعلق خیرات بھی مانگتے ہیں . فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے اجلاس میں جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اظہار خیال کے دوران صورت حال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب انہوں نے غنڈا گردی کا لفظ استعمال کیا تو اسپیکر نے ان کا لفظ غیر پارلیمانی قرار دے کر حذف قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگ اپنے استعفوں سے متعلق خیرات بھی مانگتے ہیں اورغنڈا گردی بھی کرتے ہیں، جس پراسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ لفظ غنڈا گردی کو حذف کرتے ہیں جس پرمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگ خیرات بھی مانگتے ہیں اور بدمعاشی بھی کرتے ہیں، اس وقت ایک بار پھر اسپیکر نے کہا کہ وہ معلوم کرکے بتائیں گے بدمعاشی کا لفظ پارلیمانی ہے یا نہیں جس پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ لوگ خیرات بھی مانگتے ہیں اوردہشت گردی بھی کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں