غلط لوگوں کے خلاف بولتا اور اپنے موقف پرقائم رہوں گا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین

اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے تو میرے کتے سے بھی محبت کی جائے، ایسا نہ میں نے کبھی کیا ہے اور نہ کروں گا، جسٹس وجیہہ


ویب ڈیسک August 05, 2015
اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے تو میرے کتے سے بھی محبت کی جائے، ایسا نہ میں نے کبھی کیا ہے اور نہ کروں گا، جسٹس وجیہہ. فوٹو: فائل

لاہور: عمران خان کی جانب سے پارٹی رکنیت سے معطلی کے فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ غلط لوگوں کے خلاف بولتا اور اپنے موقف پر قائم رہوں گا۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ مجھے تو میڈیا کے ذریعے اپنی معطلی کا معلوم ہوا ہے، ابھی تک پارٹی کی جانب سے اس قسم کا کوئی نوٹی فکیشن موصول نھیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کیا کام کردیا جو میرے خلاف کارروائی کی گئی، میں نے تو پارٹی کو جمہوری ادارہ بنانے کے لئے کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو پارٹی کو فائدہ ہی پہنچایا ہے، ہم ہی تو پارٹی کو یہاں تک لے کر آئے ہیں نہ کہ قبضہ گروپ جب کہ جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ میں نے تحریک انصاف میں اس لئے شمولیت اختیار کی کہ اس میں جسٹس وجیہہ الدین شامل ہیں۔

پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیان بازی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جسٹس وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہی ہے کہ اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے تو میرے کتے سے بھی محبت کی جائے، ایسا نہ میں نے کبھی کیا ہے اور نہ کروں گا، جو غلط لوگ ہیں ان کے خلاف بولتا رہوں گا اور اپنے موقف پر کھڑا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں بہت اچھی باتیں ہوئیں اور سوائے قبضہ گروپ کے باقی سب معاملات طے پا گئے تھے لیکن یہ اچانک اس فیصلے میں کیسے موڑ آ گیا اس حوالے سے مجھے کوئی علم نھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں