بی بی سی نے پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کے نئے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے، بی بی سی


ویب ڈیسک August 05, 2015
بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا تھا کہ گرفتار حملہ آور کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے کو پاکستانی قرار دے دیا تاہم برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی میڈیا کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے حملے کی کہانی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کے علاقے ادھم پور میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا تھا کہ گرفتار حملہ آور کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے اور وہ 6 روز قبل پاکستان سے سری نگر میں داخل ہوا تھا، حملہ آور بھارتی پنجاب کے شہر گرداسپور میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا ساتھی ہے۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی میڈیا کا مکرہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت نے پاکستان کے خلاف چندا نامی لڑکی کا ڈرامہ رچایا جب کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے جاسوس کبوتر بھیجنے کا الزام بھی لگایا لیکن ہمیشہ کی طرح ان الزامات پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں