آزاد تجارت سے بھارت کے ساتھ مسابقت بڑھے گی فیڈریشن
برآمد کنندگان کے لیے بھارتی نان ٹیرف رکاوٹیں تحفظات کا باعث ہیں، ہارون رشید
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس (ایف پی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کوآزادبنانے سے مسابقت بڑھے گی اوراس کے ثمرات دونوں ممالک کے صارفین تک پہنچیں گے۔ پاکستانی صنعت چینی مصنوعات کامقابلہ کررہی ہے اورہم بھارتی مصنوعات کامقابلہ بھی کرنے کے لیے تیارہیں۔
ان خیالات کااظہارایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدرہارون رشید نے خیبرپختونخوااورپنجاب کے متعدد چیمبرزکے صدور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں حبیب اللہ، صدراٹک چیمبر ڈاکٹر خالدسعیدخان، صدر اسلام آباد ویمنز چیمبرزفریدہ راشد، سینئر نائب صدرٹرائبل چیمبرشاہدالرحمٰن ، چیئرمین میڈیاایف پی سی سی آئی ملک سہیل، ثمینہ فاضل، عالیہ اکرم، طارق محمود اور دیگر بھی اس موقع پرموجودتھے۔
ہارون رشیدنے کہاکہ مسابقت کارکردگی میںبہتری اور جدت لانے کاذریعہ ہے اوراس کا فائدہ سب کوپہنچتاہے۔ انھوںنے کہاکہ صارفین زیادہ مسابقت کے باعث زیادہ فوائدحاصل کرتے ہیں کیونکہ مسابقتی عمل کے باعث اشیاکم قیمتوں اور بہتر معیار میں دستیاب ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ منصفانہ مسابقت سے کم قیمت اورزیادہ چوائسزکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہ رجحان صارف کی چوائس کی آزادی کو محدود بنادیتاہے، اسٹڈیزسے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے اوردیگرعالمی معیشتوں کو منصفانہ مسابقت سے فائدہ ہوا۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے تجارت میں حائل نان ٹیرف رکاوٹیں پاکستانی برآمدکنندگان کیلیے تحفظات کاباعث ہیں اورایسے ہی مسائل کے باعث سارک ممالک کے درمیان تجارت 6 فیصدسے بھی کم ہے۔