پاکستان کے پاس ایکسپورٹ کیلیے 18 لاکھ ٹن گندم موجود

سرکاری ذخائر 93 لاکھ، 65 لاکھ مقامی ضروریات، 10 لاکھ ٹن اسٹرٹیجک ریزرو کیلیے مخصوص


APP October 18, 2012
سرکاری ذخائر 93 لاکھ، 65 لاکھ مقامی ضروریات، 10 لاکھ ٹن اسٹرٹیجک ریزرو کیلیے مخصوص۔ فوٹو فائل

ایگری کلچرپالیسی انسٹیٹیوٹ (اے پی آئی) نے کہاہے کہ رواں سال پاکستان گندم کی برآمدات باآسانی کرسکتا ہے۔

گزشتہ 4 سالوں کے دوران گندم کی فصل کی بمپر اورریکارڈ پیداوار ہوئی، 2010-11 میں25.1 ملین ٹن، 2011-12 میں فصل کی پیداوارکاتخمینہ 23.52 ملین ٹن لگایاگیا۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈریسرچ کے ذیلی ادارے کے مطابق رواں سال گندم کے سرکاری ذخائر 93 لاکھ ٹن تھے جس میں حالیہ سیزن میں خریدی گئی 57 لاکھ 90 ہزار ٹن اور گزشتہ سال کی 35لاکھ10ہزار ٹن گندم شامل ہے، حکومت کی جانب سے فلور ملز اور دیگر ایجنسیز اور ایریازکواوسطاً سالانہ 65 لاکھ ٹن گندم فراہم کی جاتی ہے جبکہ 10لاکھ ٹن اسٹرٹیجک ذخائر کیلیے رکھ دی جاتی ہے۔

اس طرح ملک میں اس وقت 18لاکھ ٹن اضافی گندم موجودہے لہذا پاکستان باآسانی گندم کی سپلائی کر سکتا ہے اوراسی لیے حکومت نے نجی شعبے کوگندم اور اس سے بنائی جانے والی اشیا کی برآمدات کی اجازت دے دی ہے۔ اے پی آئی کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم ستمبرسے فلور ملز کیلیے گندم کی سپلائی کھول دی گئی ہے تاکہ مقامی مارکیٹس میںگندم کی مستحکم سپلائی کویقینی بنایا جا سکے، اس ضمن میںریلیز پرائس کی صوبوں کی جانب سے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |