اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون
ایاز صادق نے الطاف حسین سے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الطاف حسین سے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو ہوئی جب کہ اس دوران ایاز صادق نے متحدہ کے قائد سے تحریک انصاف کے ارکان کو قومی اسمبلی میں ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کی درخواست کی جس پر الطاف حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مشاورت کے بعد آگاہ کرنے کا کہا۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)اور متحدہ قومی موومنٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی ہے۔