صدرمملکت نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دیدی

جسٹس جواد خواجہ چیف جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد 17 اگست سے چیف جسٹس کی ذمے داریاں سنبھالیں گے


ویب ڈیسک August 05, 2015
جسٹس جواد خواجہ 17 اگست سے چیف جسٹس پاکستان کی ذمے داریاں سنبھالیں گے، فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے چیف جسٹس ناصر الملک کی 16 اگست کو ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس جوادایس خواجہ کی چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ صدر مملکت نے لا اینڈ جسٹس اینڈ ہیومن ڈویژن کی سمری کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی جس کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ 17 اگست سے چیف جسٹس پاکستان کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔