سائنسدانوں نے مریخ پر زندگی کا ایک اور ثبوت ڈھونڈ نکالا

مریخ کی تصاویر بھیجنے والے تحقیقاتی روبوٹ نے مریخ پر موجود کیکڑے کی تصویر بھیج دی


ویب ڈیسک August 05, 2015
سائنس دانوں کے مطابق کیکڑے کی شکل ایلین سے ملتی جلتی ہے، فوٹو ناسا

مریخ پر زندگی کے بارے میں سائنس دان خاصے پر امید ہیں اور اب انہیں ایک اور ثبوت مل گیا ہے جس سے کہا جا سکتا ہے کہ مریخ پر زندگی موجود رہی ہے یا پھر اب بھی کوئی مخلوق اس پر بستی ہے۔

مریخ کی تصاویر بھیجنے والے تحقیقاتی روبوٹ کی بھیجی گئی ایک تصویر میں مریخ کی سرزمین پر ایک کیکڑا پہاڑ کے دہانے سے نکلتا نظر آرہا ہے لیکن اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کیکڑے کی شکل ایلین سے بہت ملتی جلتی ہے اور سائنس دان اسے مریخ پر زندگی کے بارے میں تحقیق میں اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ سینئر ماہرفلکیات اور سینٹر فار سیٹی ریسرچ کے ڈائریکٹر سیتھ شوستاک کا کہنا ہے کہ ''روور'' کی جانب سے بھیجی گئی یہ نئی تصاویر انتہائی اہم اور پرتجسس ہیں جن کی مدد سے مریخ پر تحقیق کو بڑی اہم کامیابی ملی ہے۔

شوستاک نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر تو یہ ایک کیڑا لگ رہا ہے لیکن اس پر غور کرنے سے یہ کوئی آٹو پارٹس یا پھر کوئی گاڑی ہوسکتی ہے جسے وہاں لوگ ٹرانسپورٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوں گے۔ کچھ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والے کیڑے کی 8 ٹانگیں ہیں اورشکل ہالی ووڈ فلموں میں دکھائے گئے ایلین کی طرح ہے تاہم یہ مریخ پر زندگی کی موجودگی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔