این ایل سی اسکینڈل 2 ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا سنا دی گئی آئی ایس پی آر

میجرجنرل (ریٹائرڈ) خالد ظہیراخترکوملازمت سے برطرف کرکے ان کے رینک سمیت تمام مراعات واپس لے لی گئیں، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک August 05, 2015
لیفٹینٹ جنرل (ر)خالد منیر کسی مالی بے ضابطگی میں ملوث نہیں پائے گئے، آئی ایس پی آر، فوٹو:فائل

ISLAMABAD/ لاہور: نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی اسکینڈل) میں کرپشن کے الزام ثابت ہونے پر 2 ریٹائرڈ فوجی افسران کو سزا سنا دی گئی جس کے تحت ایک میجر جنرل (ر) کو ملازمت سے برطرف کرکے ان سے تمام اعزازات اور مراعات واپس لے لی گئیں۔

https://img.express.pk/media/images/q10/q10.webp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے این ایل سی میں مالی بے ضابطگیوں پر آرمی چیف کو ایکشن لینے کا کہا تھا جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیس کی تیز رفتار تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

https://img.express.pk/media/images/q14/q14.webp

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ این ایل سی میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر پاک فوج کے افسر میجرجنرل (ریٹائرڈ) خالد ظہیراخترکوملازمت سے برطرف کرکے ان کے رینک، میڈل ،اعزازات،ایوارڈز اور پنشن سمیت تمام مراعات واپس لے لی گئی ہیں جب کہ لیفٹینٹ جنرل(ر) افضل مظفر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی ہے تاہم لیفٹینٹ جنرل (ر)خالد منیر کسی مالی بے ضابطگی میں ملوث نہیں پائے گئے۔

https://img.express.pk/media/images/q24/q24.webp

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کیس میں پاک فوج نے انصاف و احتساب کی اعلیٰ روایات برقرار رکھیں اور دونوں افسران کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی۔

https://img.express.pk/media/images/q34/q34.webp

واضح رہے کہ فروری 2009 میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے این ایل سی کی سرمایہ کاری میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے آرمی چیف سے کارروائی کا کہا تھا جب کہ اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیرمین موجودہ وزیرداخلہ چوہدری نثار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔