سلمان خان اداکاری کے بعد آواز کا جادو جگانے لگے

سلمان خان ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلم’’ہیرو‘‘ کے لیے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروایا


ویب ڈیسک August 05, 2015
سلمان خان نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم’’کک‘‘ می ں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا،فائل:فوٹو

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلم ''ہیرو'' میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث مشہور ہیں تاہم اب وہ ایک بار پھر فلموں میں اپنی آواز کےذریعے مداحوں پر سحر طاری کرنے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان نے اپنی ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلم ''ہیرو'' کے لیے اپنی آواز میں گیت ''میں ہوں تیرا ہیرو'' ریکارڈ کرایا ہے جسے میوزک ڈائریکٹرامال ملک نے کمپوز کیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ''کک'' میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جسے فلم بینوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔