ماہرین نے ملائیشین طیارے کے بحر ہند میں تباہ ہونے کی تصدیق کردی

ری یونین جزیرے سے ملنے والے ٹکڑے بدقسمت طیارے ایم ایچ 370 کے ہیں، ملائیشین وزیر اعظم


ویب ڈیسک August 05, 2015
تجزیاتی تجزیے کے بعد ماہرین نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ری یونین جزیرے پر ملنے والے ٹکڑے ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کے ہی ہیں، فوٹو فائل

ڈیڑھ سال قبل پراسرار طور پر گم ہوجانے والے ملائیشین طیارے کے تباہی کے مقام کا تعین ہوگیا ہے اور بحر ہند سے ملنے والے جہاز کے ملبے کے ٹکڑوں کی تجزیاتی رپورٹ کےبعد ماہرین نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ یہ ملبہ ملائیشیا کے گمشدہ طیارے ایم ایچ 370 کا ہی ہے۔

فرانس میں ہونے والے تجزیاتی لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ بحرہند کے علاقے ری یونین سے ملنے والے ٹکڑے 8 مارچ 2014 میں گم ہونے والے ملائیشیا کے طیارے ایم ایچ 370 کے ہی ہیں۔ ملائیشین ایئر لائن کی پرواز 8 مارچ 2014 کو 239 مسافروں کو لے کر کوالالمپور سے بیجنگ کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن راستے سے ہی طیارہ گم ہوگیا اور اس کی پر اسرار گمشدگی لوگوں کے لیے ایک معمہ بن گئی تھی لیکن گزشتہ ہفتے ملنے والے جہاز کے ٹکڑوں سے یہ امید ہو گئی تھی کہ اب اس پراسرار گمشدگی کا پردہ چاک ہو سکے گا اور اب ماہرین نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ طیارہ اسی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے سرکاری ٹی وی پر جہاز کے ٹکڑے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹکڑے ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کے ہی ہیں جس کی عالمی ماہرین کی ٹیم نے اپنی حتمی تجزیاتی رپورٹ میں تصدیق کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |