براوو نے امریکی انٹر ٹینمنٹ کمپنی کے ساتھ میوزک ڈیل سائن کرلی

ایشیا اور برطانیہ دونوں مقامات پر میرے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے، براوو


Sports Desk August 06, 2015
ایشیا اور برطانیہ دونوں مقامات پر میرے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے، براوو۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے لاس اینجلس کی ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی 'وینس' کے ساتھ میوزک ڈیل سائن کر لی، وہ پہلے شوقیہ طور پر موسیقی سے منسلک تھے۔

مگر ان کے اینگلو انڈین گانے'چلو چلو' کی کامیابی کے بعد یہ معاہدہ آفر کیا گیا۔ براوو نے کہا کہ اس ڈیل سے مجھے اپنے نام کو بڑے پیمانے پر مشہور کرنے کا موقع میسر آئے گا، میں اس حوالے سے کافی پُرجوش ہوں، کمپنی نے میرا انتخاب کر کے درست فیصلہ کیا کیونکہ ایشیا اور برطانیہ دونوں مقامات پر میرے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔