بھارتی افواج کی فائرنگ ملکی خود مختاری پر حملہ ہے پرویز مشرف

سانحے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت مذموم اقدامات سے باز رہے، سابق صدر


Numainda Express August 06, 2015
امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے، حکومت معاملہ بین الاقوامی فورم پر اٹھائے، سابق صدر۔ ۔فوٹو فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کی سالمیت اور داخلی خود مختاری پر براہ راست حملہ ہے، سانحے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، خطے میں قیام امن کیلیے ضروری ہے کہ بھارت مذموم اقدامات سے باز رہے۔

حکومت پاکستان اور متعلقہ حکام معاملہ بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں کیا، انھوں نے بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سانح کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انھوں نے کہا کہ بھارت اس سے قبل بھی بارہا حدود سے تجاوز کر چکا ہے، قیام امن کی ہماری خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے، اس حوالے سے حکومت کا ایک مضبوط موقف سامنے آنا چاہیے تاکہ بھارت آئے روز کی اشتعال انگیزی سے باز آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں