پاپ سنگر عالمگیر کے دونوں گردے نکال دیے گئے ٹرانسپلانٹ کی تیاریاں جاری

پاکستانی قوم نے ہمیشہ والدکو اپنی دعاؤں اور محبتوں سے نوازا ہے لیکن اس وقت انہیں زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے،اہلیہ


ناصر محمود شیخ August 06, 2015
ڈھاکہ کے شانتی نگر میں پیدا ہونے والے 60 سالہ عالمگیر آل انڈیا مسلم کے رہنما فوادالحق کے صاحبزادے ہیں۔:فوٹو: فائل

ABBOTABAD: امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں گزشتہ روز امریکن پاسپورٹ ہولڈر پاکستانی پاپ سنگر عالمیگر کے دونوں گردے نکال دیئے گئے ہیں۔

عالمگیر گزشتہ کئی سال سے ڈائیلاسزکرا رہے ہیں لیکن اب انہیں گردوں کی وجہ سے مزید جسمانی پیچیدگیوں کا سامنا تھا کچھ عرصہ کے بعد اسی ہسپتال میں انکا ٹرانسپلانٹ ہوگا جس کے لئے اب کراس میچنگ کی جا رہی ہے۔ امریکہ سے ان کی اہلیہ اوربیٹے اورنگزیب نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ عالمگیر کو اپنی دعاؤں اور محبتوں سے نوازا ہے لیکن اس وقت انہیں زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔

ڈھاکہ کے شانتی نگر میں پیدا ہونے والے 60 سالہ عالمگیر آل انڈیا مسلم کے رہنما فوادالحق کے صاحبزادے ہیں۔ 15 سال کی عمر میں پاکستان آ کر انہوں نے بطور سنگر اپنے کیریئر کا آغاز کیا پاکستان میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔ عالمگیر کی کراچی میں اب تک آخری یادگار پرفارمنس ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ہونے والے فیملی فیسٹیول میں تھی جس میں انہوں نے شہزاد رائے کے ساتھ ملکر اپنے مقبول نغمات پیش کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں