وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں مانگی ڈیم سمیت 3 اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نواز شریف نے زرعی یونی ورسٹی اور سریاب فلائی اوور کا بھی افتتاح کیا


ویب ڈیسک August 06, 2015
آرمی چیف، گورنر و وزیراعلیٰ اور وفاقی اور صوبائی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ فوٹو: ایکسپریس

وزیراعظم نواز شریف نے مانگی ڈیم اور زرعی یونی ورسٹی سمیت 3 اہم منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہاؤس بلوچستان میں مانگی ڈیم، زرعی یونی ورسٹی اور سریاب فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور گورنر جان محمد اچکزئی کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نواز شریف گورنر ہاؤس بلوچستان میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں نیشنل پارٹی کے ساتھ ہونے والے مری معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مری میں ہونے والے معاہدے میں نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ دونوں جماعتیں ڈھائی ڈھائی سال تک وزرات اعلیٰ کے منصب کے فرائض انجام دیں گی اور پہلے مرحلے میں نیشنل پارٹی جب کہ دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) اپنا نمائندہ منتخب کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ثناء اللہ زہری وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں