افغان صوبے لوگرمیں سرکاری عمارت کے باہرخودکش دھماکے میں 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

افغان طالبان نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے


ویب ڈیسک August 06, 2015
افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی تقرری کے بعد یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبہ لوگر کے دارالحکومت پلِ عالم میں سرکاری عمارت کے باہرخودکش دھماکے میں 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

لوگرکے نائب صوبائی پولیس سربراہ محمد قاری ورا کے مطابق خودکش حملہ آورنے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو اس وقت صوبائی حکومتی عمارت کے باہراڑا دیا جب اسے پولیس کی کوئیک رسپانس فورس نے روکا گیا، دھماکا اس قدرشدید تھا کہ 500 میٹر فاصلے پر واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ افغان حکام نے دھماکے میں کوئیک رسپانس فورس کے 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد افراد کی ہلاکت جبکہ 12 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ افغان طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق اور افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی تقرری کے بعد یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں