اسپیکرقومی اسمبلی کی گپیں لڑانےوالےارکان کیلئے وقفہ برائےبات چیت رکھنے کی تجویز
اسپیکر قومی اسمبلی کی بار بار ہدایات کے باوجود ارکان گپ شپ سے باز نہ آئے
FAISALABAD:
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق ایوان میں گپیں لڑانے والے ارکان سے اس قدر عاجز آگئے کہ انہوں نے اجلاس کی کارروائی روکتے ہوئے وقفہ برائے بات چیت کی تجویز پیش کردی۔
قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق تحاریک واپس لینے کے بعد ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستاراظہار خیال کررہے تھے کہ ایوان کی پچھلی نشستوں پرموجود ارکان گپیں لڑانے میں مصروف ہوگئے ، اسپیکرقومی اسمبلی نے گپ باز ارکان کو کئی مرتبہ چپ رہنے کی ہدایت کی لیکن وہ نہ مانے اور اپنی باتوں میں مصروف ہوگئے۔
مسلسل ہدایت کے باوجود ارکان کے چپ نہ ہونے پر اسپیکر نے ڈاکٹر فاروق ستارکوروک کرکہا کہ وہ خاموش ہوجائیں جب ارکان اپنی باتیں کرلیں گے تو آپ اپنی بات شروع کیجیے گا۔ جس کے بعد انہوں نے باتوں میں مصروف ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گپ شپ ختم کرلیں تو بتادیں تاکہ ایوان کی کارروائی شروع کی جائے بلکہ ایوان کی کارروائی کو معطل کرکے ایک وقفہ برائے بات چیت کرلیتے ہیں۔