میرپورخاص پولیس افسر کو گھر سے بلا کر قتل کردیا گیا بھتیجا زخمی
واردات تھانے سے چند قدم دور ہوئی ، ون فائیو انچارج چیتن کولہی سرکاری بنگلے میں رہائش پذیر تھے، اشور داس کی حالت نازک
میرپورخاص میں نامعلوم مسلح افراد نے ون فائیو انچارج کو دن دہاڑے گھر سے بلا کر قتل کر دیا، فائرنگ سے مقتول کا بھتیجا شدید زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں سٹی تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ایک سرکاری بنگلے میں رہائش پذیر ون فائیو انچارج سب انسپکٹر40سالہ چیتن کولہی کو 2 موٹر سائیکلوں پرسوار 4مسلح افراد نے گھر سے باہر بلوا کر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
اس دوران گھر سے نکلنے والا چیتن کولہی کا بھتیجا 30 سالہ اشور داس بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، لاش اور زخمی کو سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں اشور داس کی حالت تشویش ناک ہونے پر اسے حیدرآباد ریفر کر دیا گیا جبکہ لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکا بندی کر دی ہے۔