ایم کیو ایم کا بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھنا ملک دشمنی ہے خواجہ آصف

حالات چاہے جو بھی ہوں کسی کو دشمن کا دروازہ نہیں کھٹکھٹانا چاہیے، وزیردفاع


ویب ڈیسک August 06, 2015
پی ٹی آئی اگر اپنے رویے پر معذرت کرے گی تواس کا بہتر اثر پڑے گا، خواجہ آصف فوٹو: فائل

CAMP DAVID: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کا بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھنا ملک دشمنی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، دشمن کا دروازہ نہیں کھٹکھٹانا چاہیے، ایم کیو ایم کا بھارتی ہائی کمشنرکوخط لکھنا ملک دشمنی ہے، وہ ایسا کرنے والوں کو پاکستانی بھی نہیں سمجھتے۔ بھارتی جارحیت اور مداخلت کے معاملات اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پراٹھائیں گے، الطاف حسین نے اپنی تقاریر میں پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے لیکن ایم کیوایم پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعت ہے اس لئے اس سے رابطے رکھنا حکومت کی ضرورت ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور جے یو آئی (ف) نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق تحاریک غیر مشروط طور پر واپس لی ہیں، پارلیمنٹ میں تمام جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہیں، جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا کردار جمہوریت کے لئے خوش آئند ہے، تحریک انصاف نے عدلیہ اور احتجاج کے حربے استعمال کرلئے، اب تحریک انصاف کو عوام کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے، منفی رویے ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت کوبھی سیاسی بصیرت کی تقلید کرنی چاہے۔ پی ٹی آئی اگراپنے رویے پر معذرت کرے گی تواس کا بہتر اثر پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں