پاک فوج کا بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزیوں پراقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

بھارتی فوج نے جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں سے شہریوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 شہری شہید اور 22 زخمی ہوئے، فوٹو:فائل

پاک فوج نے بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرورگروپ سے احتجاج کیا اور بلا اشتعال فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ سے بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا جس میں پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں سے شہریوں کو نشانہ بنایا لہٰذا اقوام متحدہ 4 اگست کو بھارتی گولہ باری کی تحقیقات کرے۔

واضح رہے چند روز قبل بھارتی فوج نے پوکھلیاں میں بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے 3 شہری شہید اور 22 زخمی ہوئے۔
Load Next Story