کراچی میں نیب نے لائنزایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹرکو گرفتارکرلیا

ملزم نے غیرقانونی قبضے کر کے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، ترجمان نیب


ویب ڈیسک August 06, 2015
فرید احمد یوسفانی بلڈرز اور قبضہ مافیا کو غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے،ترجمان نیب فوٹو: فائل

DI KHAN: قومی احتساب بیورو (نیب) نےچائناکٹنگ کےالزام میں لائنزایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹرکو گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے کارروائی کرتے ہوئے لائنزایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر فرید یوسفانی کو چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا جب کہ نیب کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیرقانونی قبضے کرکے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ فرید احمد یوسفانی بلڈرز اور قبضہ مافیا کو غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے جب کہ گرفتارملزم نے کئی سابق ایڈمنسٹریٹرز، کے ڈی اے اور ریونیو افسران کے غیرقانونی قبضے میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی ہے اور قبضوں کی فروخت کے ذریعے حاصل پیسے سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ کرپشن اورلینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے نیب کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران ایکسپریس وے پروجیکٹ میں کرپشن کرنے والے چارملزمان، سابق ڈی جی حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی غلام محمد قائم خانی، بے نظیرلوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کے ڈائریکٹر غلام محی الدین،اینٹی کرپشن کے ڈپٹی سیکریٹری اعجاز علی پٹھان سمیت متعدد افسران کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں