سندھ میں اچانک ایسا کیا ہوا جو نیب اور ایف آئی اے اتنی متحرک ہوگئی وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں اینٹی کرپشن کے ہوتے ہوئے کسی اور ادارے کو کرپشن کے معاملے پر کام کرنے کی ضرورت نہیں، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک August 06, 2015
کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ، فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں ہے جب کہ ایف آئی اے نے کبھی صوبوں میں مداخلت نہیں کی تھی اور صوبے میں اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ نیب اور ایف آئی اے اتنی متحرک ہوگئی۔

https://img.express.pk/media/images/q15/q15.webp

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ہمارے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے جب کہ ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے تاہم آئینی حقوق لے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں اور ایسا کیا ہوگیا کہ نیب اور رینجرز اچانک اتنی متحرک ہوگئی، رینجرز نے سوک سینٹر میں چھاپا مارا اور ایک 2 فائلوں کے لیے 4 سے 5 ہزار فائلیں اٹھا کر لے گئے جس کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں اور اس پر جلد قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q16/q16.webp

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے کبھی صوبوں میں مداخلت نہیں کی تھی جب کہ میرے ایف آئی اے سے متعلق تحفظات تھے کیونکہ ان کو یہاں نہیں آنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اینٹی کرپشن کا محکمہ کافی عرصے سے کام کررہا ہے جب کہ یہاں کرپشن کے معاملے میں کسی اور ادارے کو کام کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

https://img.express.pk/media/images/q25/q25.webp

قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے جب کہ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہورہا ہے اس لیے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو آپریشن سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں جب کہ امن وامان کی بہتری کے لیے تمام اخراجات سندھ حکومت نے کیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چھوٹا موٹا وکیل میں بھی ہوں، کرمنل لاء تو کہتا ہے کہ کوئی گناہ ہوا ہے تو پہلے ایف آئی آر کٹوائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں