یمنصدرنے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی

مقصد پالیسی سازی میں سیاسی قوتوں کوشامل کرنا ہے،انقلابیوں کی جانب سے خیرمقدم


ایکسپریس July 16, 2012
مقصد پالیسی سازی میں سیاسی قوتوں کوشامل کرنا ہے،انقلابیوں کی جانب سے خیرمقدم

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے انتقال اقتدار کے فارمولے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صدر ھادی کی جانب سے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے

جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کے لیے قائم کردہ پچیس رکنی کمیٹی کو فعال کرے جو ملک میں فیصلہ سازی میں دیگر جماعتوں کو بھی شریک مشاورت کرسکے۔ صدر کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا قیام انتقال اقتدار کا ان کا چوتھا قدم ہے یہ تکنیکی کمیٹی خلیج تعاون کونسل کے وضع کردہ روڈ میپ کے تحت تمام سیاسی گروپوں کے ساتھ بات چیت کو یقینی بنائے گی

تاکہ پالیسی سازی میں تمام سیاسی دھاروں کو شامل کیا جاسکے۔ ادھر دوسری جانب یمن کی انقلابی قوتوں نے عبوری صدر منصوری ھادی کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لیے کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا گیاہے۔ انقلابیوں کی نمائندہ جماعت التغییرکے ایک رہ نما محمد سعید الشرعبی نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا سیاسی قوتوں کو قریب کرنے کے لیے کمیٹی کے قیام کا اعلان اہم فیصلہ ہے وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں