ریما نے عمران عباس کی فلم ’’جانثار‘‘ کی کامیابی کی پیش گوئی کردی

عمران عباس فنی صلاحیتوں سے مالامال انسان ہے۔ وہ ایک بہترین اداکار، انسان اوراچھا دوست ہے، اداکارہ ریما

جیسے ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی تومیں بھی سینما گھرجاؤں گی، ریما خان۔ فوٹو: فائل

اداکارعمران عباس کی آج ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ''جانثار'' کی سپورٹ میں برسوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پرراج کرنیوالی اداکارہ ریما نے وڈیو پیغام کے ذریعے نیک تمناؤں کااظہارکیا ہے۔


ریما کی جانب سے دیے گئے وڈیو پیغام میں انھوں نے جہاں اداکارعمران عباس کی فنی صلاحیتوں کے حوالے سے تعریف کی ہے، وہیں انھوں نے فلم سے قبل ہی فلم کی زبردست کامیابی کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔

اداکارہ ریما کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عمران عباس فنی صلاحیتوں سے مالامال انسان ہے۔ وہ ایک بہترین اداکار، انسان اوراچھا دوست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے اس کی فلم کا شدت سے انتظارہے۔ جیسے ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی تومیں بھی سینما گھرجاؤں گی۔
Load Next Story