پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کا2 روزہ اجلاس27اگست سے نئی دہلی میں ہو گا
27 اگست کو قومی سلامتی کے مشیران کی ہونے والی ملاقات میں ابتک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
بھارت نے پاکستان کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے27 اور 28 اگست کو نئی دہلی میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کا اہم ترین اجلاس کرانے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت تشدد اور حملوں کے باوجود مذاکراتی عمل جاری رکھے گا۔27 اگست کو قومی سلامتی کے مشیران کی ہونے والی ملاقات میں ابتک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت سرحدپار دراندازی کا معاملہ اٹھائے گا۔
اس سلسلے میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر پاکستانی ہم منصب کو گورداسپور حملے سے متعلق ثبوت بھی پیش کریں گے جبکہ پاکستان مسئلہ کشمیر زوردار طریقے سے اٹھائے گا۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے مذاکراتی عمل کے آغاز کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہو گی۔