صدر سے وزیراعظم کی ملاقات آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو معیشت کی بحالی سے متعلق اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا

وزیراعظم نے صدرکو لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے حکومتی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

صدر ممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی جس میں آپریشن ضرب عضب اور ملک کی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے سیاسی صورتحال اور دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سمیت کئی اہم معاملا ت پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے صدر کو ملک بھر خصوصاً کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے صدر کو دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔


وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کو معیشت کی بحالی سے متعلق اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اورانھیں بتایا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے۔ انہوں نے صدرکو توانائی بحران سمیت لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x30qymb_pm-president_news
Load Next Story