پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ سعید اجمل 6 وکٹیں لے اُڑے حفیظ صفرپرآئوٹ

ذوالفقارنے 6، نجف نے 5 بیٹسمین میدان بدر کیے، عدنان کی سنچری، فواد 93 پر آئوٹ


Sports Desk October 18, 2012
ذوالفقارنے 6، نجف نے 5 بیٹسمین میدان بدر کیے، عدنان کی سنچری، فواد 93 پر آئوٹ فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے رائونڈ 3 میں تیسرے روز قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ صفر کی خفت کا شکار ہوئے۔ البتہ آف اسپنر سعید اجمل 6 وکٹیں لے اُڑے۔

تفصیلات کے مطابق حبیب بینک نے زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف 249 رنز بنائے،عمران فرحت 53، احمد شہزاد55 اور یونس خان 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سعید اجمل نے 6 پلیئرز کو آئوٹ کیا، گذشتہ روز کھیل کے اختتام پر زیڈ ٹی بی ایل نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 12 رنز اسکور کیے۔ کے آر ایل نے واپڈا کے خلاف پہلی اننگز 331 رنز پر مکمل کی، سعید انور جونیئر 65 ، نوید یاسین 89اور نیر عباس 69 رنز بناکر نمایاں رہے، ذوالفقار بابر نے 6 بیٹسمین میدان بدر کیے۔ حریف ٹیم نے بعد ازاں ایک وکٹ پر 7 رنزبنائے۔

پی آئی اے سے میچ میں پورٹ قاسم کی پہلی اننگز 278 رنز پر ختم ہوئی، عثمان طارق نے 54 رنز بنائے، اعزاز چیمہ نے 4وکٹیں لیں،نجف شاہ نے مزید 2 شکار کرکے اننگز میں وکٹوں کی تعداد 5 کرلی۔دوسری اننگز میں ایئر لائنز کی ٹیم 123 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم ہوگئی، عبدالرئوف نے 3 پلیئرز آئوٹ کیے۔یوبی ایل کے خلاف اسٹیٹ بینک کی پہلی اننگز 369 رنز پر پایہ تکمیل کو پہنچی، عدنان رئیس نے 115رنز اسکور کیے، محمد ارشاد نے3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ یونائیٹڈ بینک نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 93 رنز بنائے۔

عابد علی 50 رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کے خلاف نیشنل بینک کی پہلی اننگز 343 رنز پر ختم ہوئی، فواد عالم 93 اور حماد اعظم 46 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، عمران علی اور یاسر شاہ نے 3، 3، سمیع نیازی نے2 وکٹیں لیں۔ ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک 4 وکٹ پر 97 رنز بنائے، محمد حفیظ صفر کی خفت کا شکار ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں