بھارتی فوج کی ہلہ سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔


ویب ڈیسک August 07, 2015
شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوٹو:فائل

بھارتی فوج جارحیت سے باز نہ آئی اورمسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اس بار دشمن فوج نے ہلہ سیکٹر پر شہری آبادی پر گولہ باری اور بلااشتعال فائرنگ کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت ایک مرتبہ پھر غنڈہ گردی پر اتر آیا اور پاکستان کی جانب سے قیام امن کے لئے ہاتھ آگے بڑھانے کے باوجود اپنی انتہا پسندانہ روش ترک نہیں کر رہا، اس بار بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی علاقے حویلی خورشید آباد اور ہلہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |